بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا فیصلہ

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن 228اے این این) حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے موصولہ درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اب جلد نئے اپ فرنٹ ٹیرف کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -