منظم دھاندلی کے ثبوت دینا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے:مسلم لیگ ن کا جوڈیشل کمیشن میں جواب الجواب

منظم دھاندلی کے ثبوت دینا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے:مسلم لیگ ن کا جوڈیشل کمیشن ...
منظم دھاندلی کے ثبوت دینا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے:مسلم لیگ ن کا جوڈیشل کمیشن میں جواب الجواب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری اعتزازاحسن کے جوابات پر جواب الجواب جمع کرا دیا۔ مسلم لیگ ن نے جواب الجواب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن میں جمع کرایا گیا جواب دھاندلی پراس کے پہلے موقف کے خلاف ہے۔پی ٹی آئی نے کمیشن کے سوالوں کا براہ رست جواب نہیں دیا۔اگر عام انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت ہوئی توضابطہ فوجداری کا نفاذ ہو گا ، تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن میںدھاندلی کے شواہد پیش کرے۔مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور 129نشستوں پر کامیاب ہوئی، الیکشن میں پارٹی کو 70لاکھ اضافی ووٹ ملے جو فی حلقہ 58ہزار بنتے ہیں۔ جواب الجواب میں مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کی درخواست پر حلقے کھولنے کی بھی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 122اور124پہلے ہی کھل چکے ہیں اورمختلف حلقوں کی اپیلیں ٹربیونلز میںزیرسماعت ہیں، اس لیے انہیں نہیں کھولا جا سکتا۔

مزید :

قومی -