راؤ انوار کو ایس ایس پی بدین تعینات کردیا گیا

راؤ انوار کو ایس ایس پی بدین تعینات کردیا گیا
راؤ انوار کو ایس ایس پی بدین تعینات کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) آئی جی سندھ نے معطل افسر راؤ انوار کو ایس ایس پی بدین تعینات کردیا۔ آئی جی سندھ نے ایک حکم نامے کے تحت ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ایس ایس پی بدین تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ مقامی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق راؤ انور نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہیں بدین جانے کے کوئی احکامات نہیں دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ایسے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے کہ وہ ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لئے بدین جائیں۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ کراچی میں ہی موجود ہیں۔

مزید :

کراچی -