80فیصد جعلی مقابلے کیے:ایس ایس پی راﺅ انوار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

80فیصد جعلی مقابلے کیے:ایس ایس پی راﺅ انوار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ...
80فیصد جعلی مقابلے کیے:ایس ایس پی راﺅ انوار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس پی رائو انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست دائر کرادیگئی۔درخواست رانا فیض الحسن ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیاہے  کہ رائو انوار کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے گئے 80 فیصد مقابلے جعلی ہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہایس ایس پی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے اورایم کیوایم کے خلاف پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کی جائیں اور انہیں کہیں بھی تعینات نہ کرنے کے لئے حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تعلقات ہیں۔

مزید :

کراچی -