این اے 125، گاڑی پٹڑی سے اترگئی:ریحام خان

این اے 125، گاڑی پٹڑی سے اترگئی:ریحام خان
این اے 125، گاڑی پٹڑی سے اترگئی:ریحام خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ گاڑی پٹڑی سے اترگئی ، تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ این اے 125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں ریحام خان نے لکھاکہ دیر ہے ، اندھیر نہیں ۔ اُنہوں نے ایک گراف بھی شیئرکیا جس میں این اے 125،این اے 122، این اے 110اور این اے 154کے ساتھ تین تین وکٹیں بنائی گئی ہیں اور اس گراف میں این اے 125کی وکٹوں پر گیند لگ گئی تاہم دیگر تین حلقوں کی وکٹیں اپنی اصل پوزیشن میں برقرار ہیں ۔

یادرہے کہ خواجہ سعید رفیق کے حلقے میں الیکشن ٹربیونل نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا ہے اور وہ وفاقی وزیرریلوے بھی تھے جن کی کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کررکھاتھا۔

مزید :

اسلام آباد -