خواجہ سعد رفیق رونا دھونا بند کریں، فیصلہ قبول کر لیں: شیریں مزاری

خواجہ سعد رفیق رونا دھونا بند کریں، فیصلہ قبول کر لیں: شیریں مزاری
خواجہ سعد رفیق رونا دھونا بند کریں، فیصلہ قبول کر لیں: شیریں مزاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق رونا دھونا بند کریں اور فیصلہ قبول کر لیں، باقی فیصلے بھی ایسے ہی آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ٹریبونل نے چار مہینے میں فیصلہ کرنا تھا لیکن دو سال لگ گئے تاہم یہ تو ثابت ہو ہی گیا ہے کہ دھاندلی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل تحریک انصاف نے نہیں بنایا تھا، خواجہ سعد رفیق رونا دھونا بند کر کے فیصلہ قبول کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 122 کا فیصلہ بھی جلد آ جائے گا اور امید ہے کہ سارے فیصلے ایسے ہی آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ کنٹونمنٹ ایریاز کے الیکشن میں سیٹ بیک ہوا ہے اور ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا غلطیاں ہوئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -