پراعتماد ہیں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں: پرویز رشید

پراعتماد ہیں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں: پرویز رشید
پراعتماد ہیں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ان کی جماعت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتی ہے لیکن تحفظات اپنی جگہ موجود ہیں، فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ پارٹی کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشیدکا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثر درست نہیں ہے، وکٹ اپنی جگہ قائم ہے، مسلم لیگ ن قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کرے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں خواجہ سعد رفیق کی اہلیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی اور کھلاڑی کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، موجودہ صورتحال میں پراعتماد ہیں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -