این اے 125 کا فیصلہ، عمران خان نے بھرپور تیاری پکڑ لی

این اے 125 کا فیصلہ، عمران خان نے بھرپور تیاری پکڑ لی
این اے 125 کا فیصلہ، عمران خان نے بھرپور تیاری پکڑ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور طریقے سے ’لڑنے‘ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی ٹاسک فورس کو مشورے کیلئے طلب کرنے کیساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف پٹیشنر عثمان ڈار کو بھی طلب کیا اور مشاورت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے کل پیش ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -