زرداری کا جینا مرنا حرام کردوں گا:ذوالفقار مرزا

زرداری کا جینا مرنا حرام کردوں گا:ذوالفقار مرزا
زرداری کا جینا مرنا حرام کردوں گا:ذوالفقار مرزا

  

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے فریال تالپوراور سابق صدر آصف علی زرداری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں زرداری کا جینا مرنا حرام کردوں گا اور فریال تالپور کوپیسہ ملک سے باہر نہیں لے جانے دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرادری نے جائیداد کی ہوس میں 5سے 6قتل کروائے اور میں فریال تالپور کو وارننگ دے چکا ہوں کہ میرا منہ مت کھلوائیں ۔ان کا کہناتھا کہ میرے آگے ڈیڑھ سو گارڈ ہوگا اور اگر میرے کسی گارڈ کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو ٹھہرایا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -