لندن کے میئر نے پاکستان کے بارے میں اپنی اہلیہ کی حیران کن اور دلچسپ خواہش بتا دی

لندن کے میئر نے پاکستان کے بارے میں اپنی اہلیہ کی حیران کن اور دلچسپ خواہش ...
لندن کے میئر نے پاکستان کے بارے میں اپنی اہلیہ کی حیران کن اور دلچسپ خواہش بتا دی

  

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد لندن جانے کے خواب دیکھتی ہے لیکن لندن کے میئر بورس جانسن کی اہلیہ ہر وقت پاکستان آنے کے خواب دیکھتی ہیں اور اب ان کے شدید اصرار پر میئر بورس جلد ہی انہیں پاکستان لے کر آنے والے ہیں۔

بورس جانسن نے ایک نجی نیوز چینل سے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی اہلیہ کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اپنے والدین کے وطن کو دیکھنے کے لئے بہت بے تاب ہیں اور ہمیشہ سے اصرار کرتی رہی ہیں کہ وہ اس شاندار ملک کو جی بھر کر دیکھیں۔

مزید پڑھیں :وہ آدمی جس کی شادی زبردستی بکری سے کرادی گئی

میئر بورس کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب منعقد ہونے والے الیکشن کی مصروفیات سے فارغ ہوتے ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک شاندار ملک اور اس کے لوگوں کو ایک شاندار قوم قرار دیا اور اسلام اور مسلمانوں کو شدت پسندی کے ساتھ منسلک کرنے کی بھی مذمت کی۔

مزید :

بین الاقوامی -