ہائی کورٹ نے سیکرٹری کو آپریٹو کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا

ہائی کورٹ نے سیکرٹری کو آپریٹو کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا
ہائی کورٹ نے سیکرٹری کو آپریٹو کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا، مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ عبوری حکم فضہ نعیم، سمیت 6 درخواست گزار وں کی توہین عدالت کی درخواست پر جاری کیا ، درخواست گزاروں کے وکیل جاوید اقبال قریشی نے موقف اختیار کیا کہ فضہ نعیم، عامر محمود، احمر محمود، مرجینا، البینا اور نویرہ حافظ محمود مرحوم کے قانونی ورثاءہیں اور سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کی ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی میں زمین کا انتقال منظور نہیں کر رہے، انہوں نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دے چکی تا ہم سیکرٹری کوآپریٹونے 19 فروری کو اپنے ہی حکم میں ترمیم کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو مشروط طور پر اراضی کا انتقال کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری کوآپریٹو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالتی حکم پر سیکرٹری کوآپریٹو پیش ہوئے اور عدالتی استفسارپر کہا کہ ان کے احکامات کو عدالت عالیہ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بطور سیکرٹری کوآپریٹو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزاروں کی اراضی کا انتقال منظور کرکے نقل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،درخواست کی مزید سماعت 18مئی کو ہوگی ۔

مزید :

لاہور -