حساس اداروں کی کارروائی :ہری پور میں خاتون سمیت 3دہشت گردہ ہلاک ، فائرنگ سے 1سکیورٹی اہلکار شہید
ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل خان پور کے علاقے توفکیاں میں حساس ادارون کی کارروائی میں خاتون سمیت 3دہشت گرد وں مارے گئے۔
جیو نیوز کے مطابق خان پور کے علاقے میں پولیس ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیااور فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو ا۔
دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہے تاہم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دشت گردوں سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور اند ر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک خاتون دہشت گرد سمیت تین حملہ آور ہلاک

