پی پی اراکین اسمبلی کا پانچ نایاب ہرنوں کا شکار، تصاویر بھی سامنے آگئیں

پی پی اراکین اسمبلی کا پانچ نایاب ہرنوں کا شکار، تصاویر بھی سامنے آگئیں
پی پی اراکین اسمبلی کا پانچ نایاب ہرنوں کا شکار، تصاویر بھی سامنے آگئیں

  

مٹھی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی فقیر شیر محمد بیلالانی، رکن قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو نے انڈین سرحد کے قریب تحصیل نگر پارکر کے دیہی علاقے میں پانچ نایاب ہرنوں کا شکار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی پی کے اراکین اسمبلی نے وائلڈ لائف سے اجازت حاصل کیے بغیر ہرنوں کے ساتھ دیگر نایاب جانداروں کا شکار بھی کیاجن کی تصویریں بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ بغیر اجازت نایاب جانداروں کا شکار کرنے پر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے واقعہ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تھر سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش وانکھوانی نے پی پی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے نایاب ہرنوں کے شکارکی مذمت کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

تھرپارکر -