غذائی قلت نے آج پھر 2بچوں کی جان لے لی ، ہلاکتیں260تک جا پہنچی

غذائی قلت نے آج پھر 2بچوں کی جان لے لی ، ہلاکتیں260تک جا پہنچی
غذائی قلت نے آج پھر 2بچوں کی جان لے لی ، ہلاکتیں260تک جا پہنچی

  

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 2بچے انتقال کر گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 260 تک جا پہنچی ہے ۔ انتقال کرنے والے بچوں میں ایک نومولود اور ایک 3سال کی بچی شامل ہے جبکہ سول ہسپتال میں ابھی بھی غذائیت کی کمی سے بیمار ہونے والے 47بچے زیر علاج ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سول ہسپتال کے علاوہ ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں بھی کئی بچے تاحال زیر علاج ہیں ۔ دوسری جانب شدید گرمی کے باعث تھر کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کنوﺅں میں پانی مزید کم ہو گیا ہے جس کے باعث اس سال بھی مزید بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

مزید :

تھرپارکر -