ژوب میں ایف سی کی بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

04 مئی 2016 (19:06)

ژوب (مانٹرنگ ڈیسک )فرنٹیر کور نے سبکزئی ڈیم کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایف سی نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کر کے 12کلو دھماکہ خیز مواد ،5بارودی سرنگیں ،74ڈیٹو نیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کیا ۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں