شادی سے انکار ، بھارتی نوجوان نے سابقہ دوست کی ذاتی ویڈیوز فحش ویب سائٹس پراپ لوڈ کر دیں

شادی سے انکار ، بھارتی نوجوان نے سابقہ دوست کی ذاتی ویڈیوز فحش ویب سائٹس پراپ ...
شادی سے انکار ، بھارتی نوجوان نے سابقہ دوست کی ذاتی ویڈیوز فحش ویب سائٹس پراپ لوڈ کر دیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی نوجوان نے شادی سے انکار کا بدلہ لینے کیلئے اپنی سابقہ دوست کی ذاتی ویڈیوز فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیں۔

”مڈ ڈے “کے مطابق 26سالہ نوجوان ویجے راٹھور نے اپنی سابقہ دوست سے بدلہ لینے کیلئے اس کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز فحش ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر چڑھا دیں اور اس کے کالج کا نام بھی لکھ دیا تاہم اس حرکت کے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔سائبر پولیس نے کالج انتظامیہ کی درخواست کے بعد ملزم کو پونے سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

’’پاکستان کے معروف ترین سیاستدان ٹریفک حادثے میں ۔۔۔‘‘تشویشناک خبر آگئی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویجے راٹھور اور لڑکی کا کافی دیر سے آپس میں معاشقہ چل رہا تھا اور اس دوران لڑکی نے اپنے ہوسٹل میں بنائی گئی ذاتی ویڈیوز ملزم کو ارسال کی تھیں ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد دونوں میں لڑائی ہو گئی اور پھر لڑکی نے کسی اور سے شادی کر لی جس کا بدلہ لینے کیلئے راٹھور نے ان ویڈیوز کو آن لائن شیئر کر دیا ۔

نور میری بیوی ہیں , میں انہیں منانے یہاں آیا تھا۔۔۔۔

21اپریل کے روز کالج کے پروفیسرز کو ان ویڈیوز کے بارے پتہ چلا جنہوں نے فوری طور پر لڑکی کا پتہ لگا کر پولیس کو درخواست دیدی جس کے بعد لڑکی کے بیان پر ملزم کو پونے سے گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اس واقعے کے بعد شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -