مختلف امراض کیلئے اونٹنی کے دودھ سے شفاءکا دعویٰ کرنے والے باربانوں نے شہر شہر گشت شروع کردیا

مختلف امراض کیلئے اونٹنی کے دودھ سے شفاءکا دعویٰ کرنے والے باربانوں نے شہر ...
مختلف امراض کیلئے اونٹنی کے دودھ سے شفاءکا دعویٰ کرنے والے باربانوں نے شہر شہر گشت شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (اے پی پی) پنجاب سے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے مختلف شہروں میں مختلف امراض کیلئے شفاءاونٹنی کے دودھ کا دعویٰ کرنے والے بار بانوں نے شہر شہر گشت شروع کر رکھی ہے۔ بازاروں میں مرد و خواتین اپنے ہونٹوں اور اونٹنیوں سمیت مختلف سڑکوں پر اپنے اونٹوں کے ہمراہ نظر آتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اونٹنی کا دودھ ہیپاٹائٹس سی سمیت دیگر امراض کیلئے انتہائی مفید ہے۔ان بار بانوں میں خواتین ایسے لباس زیب تن کئے ہوتی ہیں جسے دیکھ کر پیدل چلنے والوں سمیت گاڑیوں کے ڈرائیور بھی متوجہ ہو جاتے ہیں۔ اونٹوں سمیت سفر کرنے والی خواتین سے بازاروں میں معمول کے مطابق چلنے والے شہری بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سنجیدہ شہریوں نے ڈی پی او سے بار بانوں کے شہر میں داخلہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

”جناب چوہوں نے مال خانوں میں رکھی لاکھوں لیٹر شراب ضائع کر دی “،گمشدہ شراب پر بھارتی پولیس اہلکاروں کی افسران کو وضاحت

مزید :

ایبٹ آباد -