فاروڈ کہوٹہ میں جیپ کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کی7خواتین اور ڈرائیور جاں بحق

فاروڈ کہوٹہ میں جیپ کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کی7خواتین اور ڈرائیور جاں ...
فاروڈ کہوٹہ میں جیپ کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کی7خواتین اور ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فاروڈ کہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کے ضلع فاروڈ کہوٹہ میں شادی کی تقریب سے واپس آتی ہوئی جیب کو حادثہ، حادثے میں ایک ہی خاندان کی7خواتین اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اس المناک حادثے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔

نئے پاکستان کے دعوے کھوکھلے، چارسدہ کا ضلع ناظم بجلی چوری میں ملوث ہے: عابد شیر علی
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کے ضلعی ہیڈکواٹر کے نواحی گاﺅں چھانجل سے کہوٹہ شہرآنے والی جیپ نمبر QA702 زینب گیسٹ ہاﺅس کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے8افراد لقمہ اجل بن گئے، جاں بحق ہونے والے افراد شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ لاشوں کو ایم ایس ٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ 3شدید زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی سیاست تمام حدیں پار کرگئی، مریم نواز پر اب تک کا سب سے افسوسناک الزام لگ گیا
فاروڈ کہوٹہ کے میڈیا نمائندوں کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں،جو ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھیں ۔جان بحق ہونے والے افراد میں ڈرائیور محمد آصف ولد دریا محمد ،ثمینہ کوثر زوجہ محمد حسین ،مسماة تنویر زوجہ محمد رفیق ،تعظیم بیگم زوجہ محمد مقصود ،قریشہ بیگم زوجہ بشیر کٹاریہ ،فضل جان زوجہ محمد یونس گارڈ ،نسرین زوجہ طالب حسین اور سلیمہ شامل ہیں ۔

’میں نے اس کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں تین راتیں گزاریں اور امید سے ہوگئی ، اب مجھے بچے کے بہتر مستقل کے لیے اس شخص کا۔۔۔‘خاتون ایسی درخواست لے کر عدالت پہنچ گئی کہ شیطان بھی کانوں میں انگلیاں دبا لے
حادثے کے بعد پاک آرمی کے جوانوں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کوایم ایس ٹی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری کاشف حسین ،ایس پی حویلی ارشد نقوی ،ڈی ایس پی سردار نسیم خان ،اسسٹنٹ کمشنرتصور حسین کاظمی ،تحصیلدار حویلی قمر حسین کاظمی انسپکٹر محمد یونس خان اے ایس آئی ماجد عباسی اور دیگر انتظامیہ کے ملازمین بروقت موقع پر پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر حویلی زخمیوں اور نعشوں کو اُٹھوانے کے لیے خود موقع پر پہنچ گئے ۔لاشوں او رزخمیوں کو اُٹھانے میں مدد کرتے رہے ۔عوام علاقہ نے پاک فوج اور انتظامیہ کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور نعشوں کو شناخت کے بعد ورثاءکے حوالہ کر دیا ۔

مزید :

پونچھ -