جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اگلے ہفتے سروس بحال کردی جائے گی۔

آئی جی ایف سی ساﺅتھ میجر جنرل عابد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اگلے ہفتے موبائل فون سروس بحال کردی جائے گی۔ جنوبی وزیرستان میں 82 چیک پوسٹیں بھی ہٹادی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر 30 کلومیٹر باڑ لگادی گئی ہے، ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جارہے ہیں ، بارڈر پر 21 قلعے تعمیر کرلیے گئے ہیں لیکن سرحد پار سے دہشتگردوں کا خطرہ موجود ہے۔

مزید : اہم خبریں /دفاع وطن /علاقائی /FATA /وزیرستان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...