گجرات کے نجی میڈیکل کالج کیخلاف تحقیقات مکمل، زائد فیس کی وصولی کاالزام ثابت

گجرات کے نجی میڈیکل کالج کیخلاف تحقیقات مکمل، زائد فیس کی وصولی کاالزام ثابت
گجرات کے نجی میڈیکل کالج کیخلاف تحقیقات مکمل، زائد فیس کی وصولی کاالزام ثابت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے حکم پر گجرات کے نجی میڈیکل کالج کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں جس میں کالج پر طلبہ سے زائد فیس کی وصولی کاالزام ثابت ہوگیا ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نجی میڈیکل کالج کی جانب سے صرف ایک طالب علم سے 26 لاکھ روپے فیس وصول کی گئی، 17-2016میں مقررہ فیس سے 4 کروڑ 81 لاکھ روپے زائد وصول کیے۔
ایف آئی اے کی جانب سے کالج مالکان سمیت 7 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالج کی جانب سے مقررہ فیس سے کروڑوں روپے زائد وصول کیے گئے جبکہ طلبا سے جبراً لاکھوں روپے کے عطیات بھی لیے گئے۔ پی ایم ڈی سی کے روکنے پربھی 2018 میں طلبا کے داخلے کیے گئے اور ان سے فیسیں وصول کی گئیں لیکن طلبا امتحان سے محروم رہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کالج کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کی گئی ہیں۔