بلوچستان میں دہشت گردوں کی مزدوروں پر فائرنگ ،چھ مزدور شہید
خاران (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں دہشت گردوں نے کام کرتے ہوئے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے 6مزدور شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے میں مزدور موبائل ٹاور پر کام کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی ،جس کی زد میں آکر 6مزدور شہید جبکہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے بعد لیویز نے فوری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور چند ہی دنوں میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 20سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں ۔