”برگر بیچنے والا کرکٹر۔۔۔“ بلند عزائم کا مالک یہ لڑکا اپنے گھر کا خرچ چلانے کیلئے کیا کام کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے کون سا اعزاز حاصل کیا؟ تفصیلات جان کر سب کے دل بھر گئے، جان کر آپ بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

”برگر بیچنے والا کرکٹر۔۔۔“ بلند عزائم کا مالک یہ لڑکا اپنے گھر کا خرچ چلانے ...
”برگر بیچنے والا کرکٹر۔۔۔“ بلند عزائم کا مالک یہ لڑکا اپنے گھر کا خرچ چلانے کیلئے کیا کام کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے کون سا اعزاز حاصل کیا؟ تفصیلات جان کر سب کے دل بھر گئے، جان کر آپ بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمت، عزم اور حوصلہ ہو تو زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا اور اسی ہمت اور عزم کی بہترین مثال یہ نوجوان کرکٹر ہے جو ناصرف پاکستان کی نمائندگی کا خواب آنکھوں میں سجائے سخت محنت کر رہا ہے بلکہ اپنی تعلیم کیساتھ گھر والوں کی کفالت کیلئے برگر بھی بیچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جتنا بڑا تمہارا بازو ہے اتنا ہی بڑا تمہارا۔۔۔“ پریانکا چوپڑا نے ’ دی راک‘ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایسے ’راز‘ سے پردہ اٹھا دیا کہ بھارتی دنگ رہ گئے، پریانکا نے سب کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا 
افضال منصور کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جو روزانہ صبح 6 بجے بیدار ہو کر 2 گھنٹے اپنے بھائی کیساتھ کرکٹ کی پریکٹس کرتا ہے اور پھر سکول جاتا ہے۔ سکول سے واپس آنے کے بعد اپنے چچا کیساتھ مل کر برگر لگاتا ہے اور 10 گھنٹے تک یہ محنت جاری رکھنے کے بعد رات کو 10 بجے سو جاتا ہے۔
افضال منصور کا کہنا ہے کہ اسے کرکٹ کا بہت شوق ہے اور وہ اس کیلئے بہت محنت بھی کر رہا ہے۔ حال ہی میں انڈر 13 ٹورنامنٹ ہوا جس میں وہ بہترین وکٹ کیپر قرار پایا جس پر اسے ٹرافی اور 2000 روپے کیش انعام بھی ملا۔ افضال نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک روز پاکستان کی طرف سے کھیلے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔
نوجوان کرکٹر سے جب یہ پوچھا گیا کہ اس کا آئیڈیل وکٹ کیپر کون ہے تو اس نے بتایا کہ وہ سرفراز احمد کو بہت پسند کرتا ہے اور ایک دن بالکل انہیں کی طرح بن کر دکھائے گا۔
پاکستان میں عزم و ہمت کی یہ واحد داستان نہیں ہے بلکہ اس زرخیز مٹی نے ایسے ایسے لعل پیدا کئے ہیں جو سخت حالات اور مشکلات کے باوجود بھی حوصلہ نہیں ہارے اور وہ کچھ کر دکھایا کہ دنیا بھی حیران رہ گئی۔ افضال منصور بھی انہیں میں سے ایک جس کا اعتماد اور جوش و جذبہ چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے کہ اگر اس نوجوان کی مدد کی جائے اور اسے ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔