’جو خواتین یہ چیز کھاتی ہیں، ان کے بانجھ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی، جان کر پاکستانی خواتین بے حد پریشان ہوجائیں گی

’جو خواتین یہ چیز کھاتی ہیں، ان کے بانجھ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے‘ ...
’جو خواتین یہ چیز کھاتی ہیں، ان کے بانجھ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی، جان کر پاکستانی خواتین بے حد پریشان ہوجائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایڈلیڈ(نیوز ڈیسک)ایک وقت تھا کہ ہمارے ہاں لوگ دیسی اور گھر کے بنے تازہ کھانوں کو ہی بہترین خوراک سمجھتے تھے لیکن اب تو لگتا ہے ہر کوئی مغربی طرز کی فاسٹ فوڈ کو پسند کرنے لگا ہے۔ بازاروں میں بکنے والے برگر اور چٹ پٹے شوارمے سے لے کر مہنگے ریستورانوں میں بکنے والے پیزے جیسی خوراکیں لوگوں کے ذہنوں پر سوار ہو چکی ہیں۔ اب تو ڈبہ بند کھانے بھی بکنے لگے ہیں اور انگریزی طرز کے کھانے بیچنے والے غیر ملکی ریستوران بھی جابجا نظر آتے ہیں۔ایک جانب ہم ہیں کے فاسٹ فوڈ اور مغربی خوراک پر فداہوئے جا رہے ہیں اور دوسری جانب مغربی سائنسدان خود ہی ان کھانوں کے ایسے ایسے نقصانات بتا رہے کہ جان کر انسان پریشان ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ خواتین کے لئے بازاری کھانوں اور فاسٹ فوڈ کے نقصانات پر کی گئی تحقیق کے نتائج ایک ایسی ہی پریشان کن مثال ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق یہ تحقیق برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں کی گئی ہے جس میں لگ بھگ 6000 خواتین کی تولیدی صحت پر مختلف قسم کی خوراک کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو خواتین بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں انہیں نا صرف حاملہ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بانجھ پن کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ جو خواتین ہفتے میں تقریباً چار دفعہ باہر کے کھانے کھاتی ہیں انہیں حاملہ ہونے میں اوسطاً ایک ماہ زائد وقت درکار ہوتا ہے لیکن زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں بانجھ پن کا خدشہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے برعکس جو خواتین گھر میں پکے صحت بخش کھانے کھاتی ہیں اور خصوصاً پھلوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں وہ بآسانی حاملہ ہو جاتی ہیں۔روزانہ تین بار پھل کھانے والی خواتین میں تولیدی صحت اور حاملہ ہونے کی صلاحیت سب سے زیادہ پائی گئی۔ اس تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سبزیاں اور مچھلی عمومی صحت کے لئے بہت مفید ہیں لیکن جلد حاملہ ہونے میں صرف پھلوں کا کردار دیکھا گیا ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والی یونیورسٹی آف ایڈلیڈ کی سائنسدان پروفیسر کلیئر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق سے ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کیسے اچھی خوراک، جس میں پھل لازمی طور پر شامل ہوں، خواتین کو بانجھ ہونے سے بچاسکتی ہے اور جلد حاملہ ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت