ستمبر 2017میں بدین میں ذہنی معذو ر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے درندے اب کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ستمبر 2017میں بدین میں ذہنی معذو ر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے درندے ...
ستمبر 2017میں بدین میں ذہنی معذو ر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے درندے اب کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )بدین کے قریب ذہنی معذور خاتون کو ’گینگ ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 مجرمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
بدین کے قریب گاو¿ں محمد یوسف کھوسو میں ذہنی معذور خاتون کے ساتھ ستمبر 2017 میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔متاثرہ خاتون کے والد خیر محمد کھوسو نے واقعے کی ’ایف آئی آر‘ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے ان کی ذہنی معذور بیٹی کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ مویشیوں کے لیے چارہ اکٹھا کرنے میں مصروف تھی۔بدین کی سیشن کورٹ کے سیکنڈ ایڈیشنل جج عبدالوہاب ت±نیو نے جرم ثابت ہونے پر علی نواز مَلاح، عبدالواحد ملاح اور محمد سومر ملاح کو قید کی سزا سنائی۔سزا سنائے جانے کے بعد مجرمان کو حیدرآباد کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -