تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے متعلق تہلکہ خیز ...
تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں ، جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد غیر منتخب لوگوں کی گرفت مضبوط ہے ، یہ بھی سناہے کہ پرنسپل سیکرٹری ہی کابینہ کے ارکان کا وزیر اعظم سے ملنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں ، جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاماضی یہ بتاتاہے کہ وہ جس سے مطمئن نہ ہوں ، اس کو ہٹانے میں دیر نہیں لگاتے ، پنجاب میں یہ مذاق بناہواہے کہ وزیر اعظم چیک کرتے ہیں کہ تین ماہ کس سیکرٹری کوپورے ہوگئے ہیں لیکن ایسے مسئلہ یہ ہوتاہے کہ اس طرح ٹیم نہیں بن پاتی اورنہ ان میں اعتماد آتاہے ۔

مزید : قومی