ماہ رمضان‘فنکار اپنی سرگرمیاں محدود کرکے زیادہ عبادت کرتے ہیں، شوبز شخصیات

ماہ رمضان‘فنکار اپنی سرگرمیاں محدود کرکے زیادہ عبادت کرتے ہیں، شوبز شخصیات

  



لاہور (فلم رپورٹر) شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ اس ماہ میں اُمت مسلمہ روایتی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوکرجہاں اپنے گناہ بخشوانے کیلئے عبادتیں کرتی ہے۔اس ماہ جہاں تمام مسلمان عبادت میں مصروف ہوتے ہیں وہیں شوبزسے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی سرگرمیاں محدود کرکے زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اور اس ماہ کو احترام سے مناتے ہیں۔شوبز کے لوگ ماہ رمضان میں سحری اورافطاری کی خوبصورت تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،جرار رضوی اور دیگرنے کہا کہ اسلام کے پانچ فرض ارکان میں سے روزہ ایک ہے۔ اس لئے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہوجاتاہے۔ روایتی عقیدت کے ساتھ سحر اورافطارکی محفلیں سجتی ہیں اورہم سب مل کرروزہ رکھتے اورافطارکرتے ہیں۔ پانچ وقت کی نمازکے علاوہ رمضان کے حوالے سے ہونے والی شوبزسرگرمیوں میں بھی شرکت ہوتی ہے۔شوبز شخصیات نے بتایاکہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میں نے ماہ رمضان کی مناسبت سے دونعتیہ کلاموں کو ریکارڈ کیا اورویڈیو بھی بنائے ہیں۔ رمضان میں ملک وقوم کی بہتری اورمسائل کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ کہیں پر مستحق افراد کی سحری کااہتمام کیا جاتاہے توکہیں پرافطاری سجائی جاتی ہے۔ کہیں پرقرآن پاک کی تلاوت کی آواز سنائی دے رہی ہوتی ہے توکہیں سے حمد اورنعت رسول مقبول سنائی دے رہی ہوتی ہے۔ واقعی یہ ماہ رمضان کی برکتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ سحر اورافطار کے وقت جگہ جگہ وسیع دسترخوان سجائے جاتے ہیں۔ محبت، امن اور بھائی چارے کا جوپیغام دین اسلام دیتا ہے اس کی خوبصورت مثال ہمیں ماہ رمضان میں نظرآتی ہے۔ ویسے توروزہ ہرمسلمان پرفرض ہے اوراس کی اہمیت اورافادیت سے بھی لوگ واقف ہیں۔

لیکن اس ماہ کی برکتوں کی وجہ سے معصوم بچے کم عمری میں ہی روزہ رکھنے کی خواہش کااظہارکرنے لگتے ہیں۔جبکہعلماء کرام جس طرح سے ماہ رمضان کی اہمیت اورمقصدکوبیان کرتے ہیں، سن کردلی سکون ملتا ہے اورپوری امت مسلمہ اپنے پروردگارکا شکربھی ادا کرتی ہے۔مساجد میں پانچ وقت کی نماز، تراویح اورمحافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوگوں کی کثیرتعداد شرکت کرتی ہے۔ تمام مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماہ رمضان کوبھرپورمذہبی عقیدت اورجذبے کے ساتھ گزارا جاتاہے۔

اوریہ سماں دیدنی ہوتاہے۔ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ اللہ پاک کی جانب سے امت مسلمہ پرفرض کیا گیاہے۔ماہ نور نے کہا کہ ماہ رمضان کے مبارک مہینہ کی یہ برکتیں ہی توہیں کہ دنیابھرمیں ہر جگہ سے ’اللہ ہواکبر‘ کی صدائیں سنائی دیتی ہیں میں اس سال بھی ماہ رمضان میں اپنی والدہ کے ہمراہ حجاز مقدس میں گذاروں گی۔ امت مسلمہ عبادت کرتی ہیں اوراللہ پاک تحفے کے طورپراپنی نعمتیں نازل فرماتے ہیں۔ ہمیں ماہ رمضان کی اہمیت کوسمجھناچاہئے اوردوسروں کوبھی اس بارے بتاناچاہئے میں ماہ رمضان کے دوران شوبز سرگرمیاں ترک کرکے اپنا زیادہ وقت عبادت میں گذارنا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...