وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس،محکمہ صحت سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس،محکمہ ...

  



لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیو کا کیس سامنے آنے پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ لاہورمیں پولیو کا کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں ا و راداروں کوہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کیلئے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے۔ متعلقہ اداروں اورمحکموں کو بچوں کو پولیوسے بچانے کے لئے عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...