نئے بلدیاتی نظام میں پیسہ عوامی امنگوں کے مطابق خرچ ہو گا،گورنر پنجاب

نئے بلدیاتی نظام میں پیسہ عوامی امنگوں کے مطابق خرچ ہو گا،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے موجودہ حکومت گڈ گورننس،میرٹ اور شفافیات کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔ قومی خزانے کی ایک ایک پائی کا تحفظ کیا جائیگا۔پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کیا جارہا ہے۔نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوامی امنگوں کے مطابق خرچ ہو گا۔ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالی بیرونی سازشیں ناکام ہوں گی۔اورسیز پاکستانی معاشی ترقی کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں یہ انکا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ وہ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی سردار ملک جہانزیب،واثق قیوم،احمد ڈوگر،سید یاور عباس بخاری،ملک تیمور خان،مسرت جمشید چیمہ، سابق ایم پی اے نبیلہ حاکم علی اور مہر یعقوب سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کے پاس برائے نام اختیار ات رہے ہیں مگر موجودہ حکومت جو بلدیاتی نظام لا رہی ہے اس میں عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس مکمل اختیارات اور فنڈز ہوں گے تاکہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بر وقت اقدامات کو یقینی بنا سکیں۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -