لاہو ر میں 13ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال مجموعی تعداد 9ہو گئی

لاہو ر میں 13ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال مجموعی تعداد 9ہو ...

  



لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور میں پولیو کا تیسرا کیس سامنے آ گیا،13ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاون میں 13ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ رواں سال لاہور میں پولیو کا تیسرا کیس ہے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی کی پولیو ویکسینیشن کی کوئی ہسٹری نہیں تھی۔ لاہور میں گزشتہ 3ماہ میں پولیو کے تین کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز اقبال ٹاون کے 10سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کا کیس سامنے آیا تھا جب کہ اس سے قبل شالیمار ٹاون کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔لاہور میں پولیو وائرس کے تین کیس رپورٹ ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر آغا توحید کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں پولیو کے حوالے سے ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ڈاکٹر آغا توحید کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر مسعود طارق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لاہور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ایک کیس بنوں میں رپورٹ ہوا جہاں 22ماہ کے حمزہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسرا کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جس میں دو سال کی رضیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر