کم سی میں سادی روکنے کا ایکٹ پیچیدگیا ں لائیگا، آگاہی مہم شروع کی جائے 

کم سی میں سادی روکنے کا ایکٹ پیچیدگیا ں لائیگا، آگاہی مہم شروع کی جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ کونسل کے اراکین کا اس بات پر اتفاق ہے اس مسئلے پر قانون سازی سے متعدد پیچیدگیاں پیدا ہوں گی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان میں بعض خاندان کم سنی کے دوران بچیوں کو بیاہ دینے پر مجبور ہوتے ہیں ان اسباب کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔س لیے قانون سازی سے زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس رحجان کے انسداد کے لیے علماء کی نگرانی میں آگاہی مہم شروع کی جائے۔۔ کم سنی میں شادی کیخلاف پاس ہونے والے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ کونسل کے متعدد اجلاسوں میں اس موضوع پر طویل مباحثہ ہوا۔ کونسل نے 10 صفحات پرمشتمل رپورٹ پیش کی تھی جس میں 12مسلم ممالک میں شادی کی عمر کی تفصیل بیان کی گئی اورسابق مفتی اعظم مولانا مفتی محمد شفیع مرحوم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے قرار دیا کہ کم سنی کی شادی متعدد مسائل کا باعث بنتی ہے، اس لیے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہئے۔
کم عمر میں شادی

مزید :

صفحہ آخر -