جعلی اکاؤنٹس کیس،تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14مئی تک توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس،تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14مئی تک توسیع

  



اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں تین ملزمان آفتاب میمن، محمد شبیر اور عبد الجبار میمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14مئی تک توسیع کر دی۔ گزشتہ روزآفتاب میمن،محمد شبیر اور عبدالجبار میمن کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 مئی تک توسیع کر تے ہوئے 14 مئی کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے،عدالت نے کہاکہ اگلی سماعت میں ملزمان کو ریفرنس کی کاپی فراہم کر دی جائیں گی۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...