نیوزی لینڈ،شہید نعیم راشد کی بیوہ کو آج تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا

نیوزی لینڈ،شہید نعیم راشد کی بیوہ کو آج تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا

  



کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے دور ان حملہ آور کو روک کرجام شہادت نوش کر نے والے نعیم راشد کو بہادر ی پر تمغہ شجاعت سے نواز نے کی تقریب آج کو کرائسٹ چرچ کے ٹمپلٹن ہال میں ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک اور نیوزی لینڈ کے حکام شرکت کرینگے، اس موقع پر بیوہ نعیم راشد کو تمغہ شجاعت سے نواز ا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کی نماز کے موقع پر النور مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے دور ان پاکستان کے نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی شہری نعیم راشد کو ان کی بہادری پر حکومت پاکستان نے تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے میئر اور کرائسٹ چرچ کے مقامی ایم پی اے بھی خصوصی طورپرشریک ہونگے۔

تمغہ شجاعت

مزید : صفحہ آخر


loading...