شہباز شریف کا پیچھے ہٹنا اچانک نہیں،کھیل کا پہلا پارٹ،سراج الحق

شہباز شریف کا پیچھے ہٹنا اچانک نہیں،کھیل کا پہلا پارٹ،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کے اپنے اندر قابل احتساب لوگ موجود ہیں اس لئے وہ حقیقی احتساب نہیں کرسکتی،شہباز شریف کا پیچھے ہٹنا اچانک نہیں،یہ کھیل کا پہلا پارٹ ہے ابھی نئے نئے افسانے سامنے آئیں گے،شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا منصب چھوڑنے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا لگتا ہے یہ بھی خاندانی فیصلہ ہے،این آر او دینا نہ دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں یہ حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اور سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اس میں کافی مہارت حاصل کرچکی ہے، حقیقی احتساب وہی کرسکتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو،رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنا مسلم لیگ کا اندرونی معاملہ ہے،فاٹا انضمام کے باوجود قبائلی عوام کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں آیا،فاٹا کیلئے سو ارب کے پیکیج کا باربار اعلان تو کیا گیا مگر عملاً دیاکچھ نہیں گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت میں موجود نیب زدہ لوگوں نے احتساب کے پورے عمل کو مشکوک اور متنازعہ بنا کر حقیقی احتساب کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے۔۔حکومت پانامہ لیکس کے 436ملزموں کو پکڑنے کی بجائے محض چند لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں لگی رہی جس سے نا صرف ملزموں کو انتقامی کاروائیوں کا ڈنڈھورا پیٹنے کا موقع ملا بلکہ نیب کوبھی سیاست زدہ ہونے کی باتیں سننا او ر وضاحتیں دینا پڑیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -