مظفرگڑھ میں امریکی حکومت کی مدد سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

مظفرگڑھ میں امریکی حکومت کی مدد سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  



ملتان (خصوصی رپورٹ) امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے اپنے ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے دورے کے دوران صاف پانی کی فراہمی اور کاروباری ترقی کے لیے امریکی اعانت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے امریکی حکومت کی مدد سے تیار ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور سرکردہ کاروباریافراد اور مقامی حکومت کے عہدے داروں سے ملاقات کی۔ قونصل جنرل کرینولگی نے کہا، "امریکہ اور پاکستان نے جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو وسعت دینے اور اجتماعی خوش حالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا ہے. امریکہ کو ان علاقوں میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے پر فخر ہے۔"قونصل جنرل کرینولگی نے مظفرگڑھ میں امریکی ادارہ رائے بین الاقوامی ترقی کی اعانت سے تیار کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ ایک ہزار خاندانو ں کو چار ہزار لیٹر محفوظ اور صاف پانی روزانہ فراہم کرے گا۔قونصل جنرل اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی اعانت سے تیار کردہ سٹیزن فسیلیٹییٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس سینٹر کے ذریعے مقامی لوگ سرکاری خدمات اور معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔بہاولپور میں قونصل جنرل کرینولگی نے مرکزی لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں سماجی خدمات اور تعلیم کے فروغ کے لیے لائبریریوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔قونصل جنرل نے بہاولپور کمشنر نیّر اقبال عباسی، بہاولپور میئر عقیل نجم ہاشمی، بہاولپور ایوان صنعت و تجارت کے رہنماو ں اور ملتان کے سرکردہ کاروباری افراد سے مقامی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...