سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلیاں لانا ہوں گی، ہارون شریف

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین میں تبدیلیاں لانا ہوں گی، ہارون شریف

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوانین میں بھی تبدیلیاں لاناہوں گی،پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،کاروباری آسانیاں لانے کے ساتھ،کاروباری لاگت کم کرنا ہوں گی،اس سال کے آخر تک پاکستان کاروباری آسانیوں میں بہتر نمبر پر آجائے گا،گزشتہ آٹھ ماہ میں آٹھ ہزار نئی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں،دو سال میں پانچ نئے اقتصادی زونز بنائے جائیں گے۔جمعہ کوہارون شریف نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہا ہوں،گزشتہ17ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری ڈھائی سے3ارب ڈالرکے درمیان رکی ہوئی تھی،3سے4نئے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے آرہے ہیں،حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی،زرعی شعبے،متبادل توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری ترجیحات میں ہیں،کمپنی کو رجسٹرڈ کرنے میں اب صرف چار گھنٹے لگتے ہیں،گزشتہ آٹھ ماہ میں آٹھ ہزار نئی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں،دو سال میں پانچ اقتصادی زونز بنائے جائیں گے،ساؤتھ ایشیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لیے آسان ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کمرشل تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ہارون شریف

مزید : صفحہ آخر


loading...