نیب نے آغا سراج کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرادیا

نیب نے آغا سراج کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے سے متعلق جواب جمع کرادیاہے۔ نیب کے مطابق آغا سراج درانی کے گھر سے گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیئے گئے۔گزشتہ روزکراچی کی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کی کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی گئی۔ نیب کے پاس اس حوالے سے کوئی فوٹیج موجود نہیں ہے۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ تمام پراپرٹی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹوں کے نام پر خریدی گئی ہے۔ آغا سراج درانی کی جانب سے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
آغا سراج

مزید :

صفحہ آخر -