ڈیل عمران کی مرضی سے ہو گی،اعتزاز

ڈیل عمران کی مرضی سے ہو گی،اعتزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈیل ہوگئی تو عمران خان کی مرضی سے ہو گی۔ شریف میڈیکل کمپلیکس ہو یا پھر ہار لے اسٹریٹ ایک ہی بات ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعزاز احسن کا کہنا ہے کہ میاں صاحب علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن ہسپتال نہیں گئے۔نوازشریف، مریم نواز،خواجہ آصف، طلال اور دانیال سب خاموش ہیں۔ ن لیگ کی پوری گالم گلوچ بریگیڈ ئیرکچھ نہیں بول رہی۔ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے۔ شریف خاندان این آرو کرچکا ہے۔شہباز شریف باہر چلے گئے ہو سکتا ہے نواز شریف بھی چلے جائیں۔ا یون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے۔سب وہاں بیٹھے ہیں۔ یہ ڈیل کا ہی نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہو رہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان این آر او لے چکا ہے۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -