چین سلک روڈ منصوبہ کے تحفظ کیلئے پاکستان میں فوجی اڈہ بنانے میں سنجیدہ ہے، پینٹاگون

چین سلک روڈ منصوبہ کے تحفظ کیلئے پاکستان میں فوجی اڈہ بنانے میں سنجیدہ ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے چین اپنے عالمی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے تحفظ کے لیے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرے گا،چین اپنے عالمی تجارتی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے فوجی اڈے کے قیام کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہا ہے جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔اس وقت چین کا بیرون ملک ایک فوجی اڈہ ہے جو افریقی ملک جبوتی میں قائم ہے جب کہ گزشتہ برس چین کی جانب سے افغانستان کے شمال مغربی علاقے واخان راہداری پر ملٹری بیس بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے دنیا بھر کے 152 ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں بیلٹ سے مراد زمینی رابطہ جب کہ روڈ سے مراد بحری گزرگاہ ہے۔ اس منصوبے کا مکمل نام سلک روڈ اکانومک بیلٹ اور 21 سینچری میری ٹائم سلک روڈ ہے۔
پینٹاگون

مزید :

صفحہ آخر -