فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کا انتخابی معرکہ ٹائی ہو گیا، دوبارہ الیکشن ہوگا

فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کا انتخابی معرکہ ٹائی ہو گیا، دوبارہ الیکشن ہوگا

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کا انتخابی معرکہ ٹائی ہو گیا، یونائیٹڈ(URG) ریلٹرز گروپ اور پائنر (PRG) ریلٹرز روپ کے پینلز کو14،14ووٹ مل سکے، دوبارہ الیکشن ہو گا۔ آئندہ دوسال کے لئے اسلام آباد میں ہونے والے فیڈریشن آف ریلٹرزپاکستان کا الیکشن ٹائی ہونے کی وجہ سے دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیٹی کے ممبران عابدد خان، طاہر مسعود، اسرار خان نے مشترکہ طور پر فیڈریشن کے آئین کے مطابق الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے، تاریخ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔ فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان کے جمعتہ المبارک کو اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں یونائیٹڈ ریلٹرز گروپ نے صدارتی امیدار سردار طاہر محمود کی قیادت میں پورا پینل دیا تھا، ان کا انتخابی نشان شاہین تھا۔ ان کے مدمقابل پائنر اور ریلٹرز گروپ کی طرف سے صدارتی امیدوار مسرت اعجاز خان کی قیادت میں پورا پینل میدان میں تھا ان کا انتخابی نشان مشعل تھا،ملک بھر سے فیڈریشن سے رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کی28یونین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، سہ پہر4بجے ووٹنگ شروع ہوئی، کل28ووٹ ہیں اور تمام نے ووٹنگ نے حصہ لیا، دونوں گروپوں کو14،14 ووٹ ملے اس طرح الیکشن ٹائی ہو گیا اب دوبارہ الیکشن ہو گا تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

انتخابی معرکہ ٹائی

مزید : صفحہ آخر


loading...