اہل وطن کیلئے خوشخبری، عمرہ ویزے رمضان المبارک کے بعد بھی لگیں گے، 10شوال تک کی ڈیڈ لائن مقرر
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) اہل پاکستان کے لئے خوشخبری عمرہ ویزے رمضان المبارک کے بعد بھی لگیں گے۔ 10شوال تک کی ڈیڈ لائن مقرر 14شوال تک جدہ اور مدینہ منورہ میں داخل ہو سکیں گے۔ عمرہ زائرین 28 دن تک خالی حرمین شریفین سے استفادہ کرسکیں گے۔ 25رمضان کے بعد عمرہ ٹکٹ بھی سستی ہو رہی ہے۔ رمضان میں اوپن سسٹم میں ایک لاکھ روپے میں فروخت ہونے والی ٹکٹ 25رمضان کے بعد 25سے 30ہزار سستی ہونے کا امکان ہے۔ سعودی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عمرہ سیزن 15شوال تک نان سٹاپ چلے گا اور ویزے لگتے رہیں گے۔ اس سال رمضان میں ائیرلائنز کے ٹکٹ نئی تاریخ رقم کر گئے ہیں۔ ایڈونس بلاک حاصل کرنے والوں نے بھی خوب نوٹ کمائے ہیں اور سسٹم میں ہاؤس فل نظر آرہا ہے۔ رمضان میں مہنگے ٹکٹ کی وجہ سے عمرہ کی سعادت سے محروم رہنے والے عید پاکستان میں کرکے عید کے بعد حجاز مقدس جا سکتے ہیں اور ایک ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔14شوال تک سعودیہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
عمرہ ویزے