مکہ مکرمہ میں استقبال رمضان کریم کی تیاریاں مکمل،مکہ کی مشہور سڑک شارع ابراہیم خلیل بند کرنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ میں استقبال رمضان کریم کی تیاریاں مکمل،مکہ کی مشہور سڑک شارع ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) مکہ مکرمہ میں استقبال رمضان کریم کی تیاریاں مکمل۔ مکہ کی مشہور سڑک شارع ابراہیم خلیل بند کرنے کا فیصلہ۔ اب عمرہ زائرین کو شارع ابراہیم خلیل میں واقع ہوٹلز میں پیدل انا پڑے گا۔ کبری مسفلہ پر بسیں اور کاریں عمرہ زائرین کو اتاریں گی۔ سعودی حکام نے عمرہ زائرین اور روزہ داروں کی سہولت کے لئے باب عبدالعزیز سے کبرٰی مسفلہ تک سڑک کے دونوں اطراف ٹھنڈے پانی کے فوارے لگا دیئے ہیں تاکہ ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے روزہ داروں کو کم ازکم گرمی لگے۔ کہا گیا ہے ہوسکتا ہے شارع ابراہیم خلیل رمضان کے بعد بھی بند رہے اور حج کے بعد ہی دوبارہ کھل سکے۔ عمرہ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی حاجی آنا شروع ہو جائیں گے۔

استقبال رمضان

مزید : صفحہ آخر


loading...