ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

  



کراچی(آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے 3مئی سے31مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم اگر واپس نہیں آتا تو شورٹی کی رقم،ضیا الدین ہسپتال کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس کی سماعت ہوئی، سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی،اس پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 3 مئی سے 31مئی تک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم اگر واپس نہیں آتا تو شورٹی کی رقم،ضیا الدین ہسپتال کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی،ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل اورعثمان معظم نامزد ہیں،دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ڈاکٹر عاصم

مزید : صفحہ آخر


loading...