قومی اسمبلی، حلال گوشٹ کی بر آمد، سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کیلئے کام جاری: حکومت 

قومی اسمبلی، حلال گوشٹ کی بر آمد، سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کیلئے کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) قو می اسمبلی کو آ گاہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 3400 پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کیلئے پاکستان کا سفارتخانہ کام کر رہا ہے،زیادہ تر قیدوں پر غیر قانونی  منشیات کے کیسز ہیں جو سعودی عرب میں سزا ناقابل معافی ہے، رمضان المبارک میں جرائم کو معاف کرنے کے حوالے سعودی عرب کے ایک قانون(عفو) تحت کچھ قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے، قیدوں کی جرائم کے ساتھ فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کی کمیٹی برائے تصفیہ تنازعات نے پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کے خلاف 70ملین ڈالر کے ہر جانہ کے دعوی اور محفوظ لاگتوں کو مسترد کر دیا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی کی کمیٹی برائے تصفیہ تنازعات (ڈی آر سی) کے فرمان کی تعمیل میں آئی سی سی کو ایک لاکھ 13ہزار ڈالر جبکہ بی سی سی آئی کو 15لاکھ 27ہزار ڈالر لاگتوں کے طور پر ادا کئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے اس معاملہ پر قانونی کاروائیوں میں کل 7کروڑ 9لاکھ روپے کے اخراجات کئے،ملک کی مختلف عدالتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کل 52مختلف کیسز زیر التواء ہیں،حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، 2017-18میں او آئی سی ممالک کے ساتھ پاکستان کی حلال فوڈ کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 258.3ملین ڈالر ہو گئی ہے، جرمنی میں سفارت خانے نے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کی نشاندہی کی ہے،  گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے برآمدات کے اضافے کیلئے 565نمائشوں کا انتظام کیا ہے جس پر 2ارب 81کروڑ95لاکھ کے اخراجات کئے گئے، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، مونا باؤ، کھوکھرا پار بارڈر کے راستہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے کیلئے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،میگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق جی سی سی ممالک میں 2014 سے 2018تک 33لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت شاندانہ گلزار، پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس، پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز جویریہ ظفر نے  وقفہ سوالات کے دوران اراکین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا جبکہ سپیکر اسد قیصر نے خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے ایوان کی کاروائی میں فعال کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔  ایک سوال کے جواب میں عندلیب عباس نے کہا کہ ملائیشیاء کے ساتھ تعلیم، آئی ٹی و دیگر شعبہ جات میں تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ویزہ کو آسان بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی 

مزید :

صفحہ آخر -