مستقل مزاجی سے ویسٹ انڈین ٹیم عالمی ٹائٹل جیت سکتی ہے: لارا

مستقل مزاجی سے ویسٹ انڈین ٹیم عالمی ٹائٹل جیت سکتی ہے: لارا

  



کنگسٹن(اے پی پی)سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے عمدہ پرفارم کریں تو ہماری ٹیم عالمی ٹائٹل جیت سکتی ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ لارا نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ کیریبین سکواڈ متوازن اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہماری ٹیم اپنے دن کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے اسے افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی ہرا سکتی ہیں اسلئے ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے عمدہ پرفارمنس ٹیم کیلئے اہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی، کرس گیل سمیت سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہو گی، انہیں چاہیے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلیں، اگر ٹیم پلان کے مطابق اور متحد ہو کر کھیلی تو یقینی طور پر اس کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...