شاہد جاوید اور توقیر شاہ ٹی 20 ٹورنامنٹ، گولڈ سٹار، انیق کلب کی جیت
راولپنڈی(اے پی پی) پہلے شاہد جاوید اور توقیر شاہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں گولڈ سٹار کلب اور انیق کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ کلب ٹی 20 ٹورنامنٹ پی ایچ اے کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ہے، پہلے میچ میں گولڈ سٹار کلب نے شالیمار کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دی، شالیمار کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے، انجم نواز 29 اور شاہد 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں گولڈ سٹار کلب نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سلمان ظفر نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، محمد نبیل 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ایک اور میچ میں انیق کلب نے گلیکسی کلب کو 51 رنز سے ہرایا۔
، انیق کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے، ولید احمد 57 اور ضیاء الرحمان 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گلیکسی کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ولید احمد اور محمد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔