سپین، بارسلونا کے عظیم کھلاڑی ژاوی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سپین، بارسلونا کے عظیم کھلاڑی ژاوی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا اور سپین کی قومی ٹیم کے لیے بہترین مڈفیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی ژاوی ہرنانڈس نے رواں سیزن ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ژاوی نے عالمی فٹبال کو 2014 میں خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک سال بعد انہوں نے بارسلونا سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد وہ قطری کلب السعد کے لیے کھیل رہے تھے اور مستقبل میں کوچ بننے کی تیاری کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ’2018-19 کا سیزن میرا بطورکھلاڑی آخری سیزن ہوگا، میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے کوچ بننے کا موقع ملے‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں مزید 4 ہفتوں تک اپنے 21 سالہ کیریئر، جس کی وجہ سے میں نے پوری دنیا گھومی ہے، کے آخری میچز کھیلوں گا‘۔

اپنی تیز نظروں، پاسنگ اور حریف کھلاڑیوں سے بال کو محفوظ رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت سے ڑاوی نے سپین کو 2010 کا ورلڈ کپ اور 2008 اور 2012 میں یورپیئن چیمپیئن شپ جیتنے میں مدد کیا تھا۔ان کے پاس بارسلونا کی جانب سے 767 میچز کھیلنے اور 25 ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کا ریکارڈ موجود ہے جس میں 4 چیمپیئنز لیگ اور 8 سپینش لیگ بھی شامل ہیں۔وہ 2009، 2010 اور 2011 میں بیلن ڈی اور کی ووٹنگ میں تیسرے نمبر پر آئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...