رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

  



لندن(اے پی پی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آج ہفتہ کو پہلا میچ ووسٹر شائر اور یارکشائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ وارکشائر اور لنکا شائر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں لیسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کھیلے جائینگے جس میں دو نارتھ اور ساؤتھ گروپ شامل ہیں، دونوں گروپوں میں نو، نو ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی ہوگی۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...