انگلش امپائر این گولڈ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

انگلش امپائر این گولڈ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

  



لندن (آن لائن ) انگلش ایمپائر این گولڈ کا آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ ان کا بطور امپائر چوتھا اور آخری ورلڈ کپ ہو گا۔گولڈ کو 18 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 1983ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں انگلش سکواڈ کا حصہ بھی تھے۔انہوں نے 2002ء میں ای سی بی فرسٹ کلاس امپائرز کو جوائن کیا تھا تاہم 2006ء میں انہوں نے انٹرنیشنل امپائرنگ کیریئر کا اغاز کیا تھا۔

اور ائندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے ساتھ ہی وہ اپنے 13 سالہ امپائرنگ کیریئر کا اختتام کریں گے۔ واضح رہے کہ گولڈ اب تک 74 ٹیسٹ، 135 ون ڈے اور 37 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...