کوکاکولا کے زیراہتمام لاہورمیں ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کااہتمام

کوکاکولا کے زیراہتمام لاہورمیں ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کااہتمام

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) کوکاکولا پاکستان ملک میں قوم کے جذبات کو فعال انداز سے سراہنے کے ساتھ ایک بار پھر مستحکم انداز سے سامنے آیا ہے اور رواں ہفتے تین روز کے لئے شائقین کو ذاتی طور پر آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے اور تصاویر لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ ٹرافی یکم مئی کو اسلام آباد میں علیٰ الصبح پہنچی اور بعد ازاں اگلے روز لاہور منتقل کی گئی۔ دونوں شہروں میں ٹرافی کو میڈیا، ڈیجیٹل کمیونٹی اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کچھ عرصہ قبل بھی پاکستان میں آئی لیکن کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے آغاز سے چند ہی ہفتے قبل دوبارہ ٹرافی کی پاکستان آمد اور کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان کے حصہ لینے پر شائقین میں جوش و خروش واپس آگیا ہے۔ سلور اور گولڈ پر مشتمل ٹرافی میں تین سلور ستون بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ترجمانی کرتے ہیں جنہوں نے ایک گولڈن کرکٹ بال کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔ پاکستان نے سال 1992 میں عمران خان کی قیادت میں آخری بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ کوکا۔کولا کا اگلے پانچ سال کے لئے آئی سی سی کے ساتھ نان الکو حل مشروب ساز پارٹنر کے طور پر اہم اشتراک ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد شائقین میں کرکٹ سے متعلق جذبات کی ترجمانی کررہا ہے۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "کوکا۔کولا نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے بھرپور انداز سے کام کیا ہے۔

اس اشتراک سے دونوں ادارے مستحکم طور پر سامنے آئیں گے جس میں عالمی سطح پر موجودگی کے ساتھ کوکا۔کولا کے وسیع پورٹ فولیو میں شامل سینکڑوں برانڈز شامل ہیں جبکہ آئی سی سی کا عزم ہے کہ عالمی سطح پر کرکٹ میں وسعت لائی جائے اور بالکل نئے انداز سے دنیا بھر میں کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔ یکم مئی کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اس ٹرافی کو سرینا ہوٹل میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا اور وہاں سے اسے 2 مئی کو میریٹ ہوٹل میں لے جایا گیا۔ اس کے بعد 3 مئی کو لاہور کے فلیٹیزہوٹل میں ٹرافی نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ شائقین کرکٹ نے ان مواقع پر بھرپور انداز سے تصاویر لیں اور ہر عمر کے افراد نے کرکٹ اور ورلڈ کپ ٹرافی کے حوالے سے اپنے غیرمعمولی جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "کوکا۔کولا نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے بھرپور انداز سے کام کیا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ٹرافی کی پاکستان آمد اسکی اس شاندار کامیابی کا ثبوت ہے کیونکہ کرکٹ پاکستانی قوم کو جوڑنے کیلئے سب سے مضبوط کڑی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ قومی سطح پر دوبارہ اظہار یکجہتی کا ایک موقع ہے جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں اور اس بار پوری قوم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لانے کے لئے پرجوش خواہش رکھتی ہے۔ کوکا۔کولا اور آئی سی سی ان جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس اشتراک کے ذریعے تمام پاکستانیوں میں تادیر خوشی کے لمحات قائم رکھنے کی امید کرتے ہیں۔ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جس کا اعلان 18 اپریل کو کیا گیا۔ پاکستان رواں سال کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔ یہ ورلڈ کپ انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جو 30 مئی 2019 کو شروع ہوگا اور 14 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...