قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: مصباح الحق

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: مصباح الحق

  



کراچی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور میگا ایونٹ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئی ممبر کچھ بھی کہے کرکٹ کمیٹٰی کا وجود ہے اورمحسن خان پی سی بی کی کمیٹی کے چیئرمین ہیں، چیئرمین بورڈ سے جب بھی بات ہوتی ہے وہ کمیٹی کے بارے میں ضرور پوچھتے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا پاکستان میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، میں خود ڈیپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلتا تھا، جلد چیئرمین پی سی بی سے ملاقات متوقع ہے اور احسان مانی سے ملاقات کے بعد ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے اصل تصویر منظر عام پر آئے گی جبکہ ملاقات کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔سابق قومی کرکٹر نے کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم حوالے سے کوئی بات کرنے سے انکار کردیا۔ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ورلڈکپ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...